کرناٹک: نئے وزیر اعلی اور نائب کا اعلان

May 18, 2023 | 12:14 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کانگریس کے تجربہ کار لیڈر سدارمیا کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ بنیں گے اور ڈی کے شیو کمار ان کے نائب ہوں گے۔
 رپورٹ کے مطابق کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے پارٹی کے سینئر لیڈروں اور کرناٹک کے دونوں لیڈروں کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد اعلان کیا کہ  سابقہ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارمیا جنوبی ریاست کے اگلے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور شیوکمار کو ریاست کا نائب وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا۔
پارٹی کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان جمعرات کو شام 7 بجے بنگلورو میں کانگریس قانون ساز پارٹی  کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے  کہ حلف برداری کی تقریب بنگلورو میں 20 مئی کو دوپہر کو منعقد ہوگی۔
پارٹی کے 81 سالہ سربراہ کھڑگے نے پارٹی کے سابق سربراہ راہل گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور پارٹی کرناٹک یونٹ کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا کے علاوہ کرناٹک کے دونوں لیڈران سے لگاتار بات چیت کی اور آخر میں اپنا فیصلہ لے لیا ہے۔
واضح  رہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 224 میں سے 135 سیٹیں جیتی تھیں جبکہ حکمران جماعت بی جے پی کو 66 اور جے ڈی ایس کو 19 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔

مزیدخبریں