ایک نیوز: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کےشیڈول میں غیر ضروری تاخیر ہورہی ہے، خدا کا واسطہ لوگ عمران خان کےپیچھےنہ چلیں۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سےمطالبہ ہےکہ بلدیاتی الیکشن کےمراحل کو فوری مکمل کیاجائے۔9مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا،9مئی کوپاکستان کی سالمیت کےخلاف سازش کی گئی۔ اس دن ایک ڈرامہ رچایاگیا اور بدمعاشی دکھائی گئی،کچھ بیانات بدل رہےہیں کوئی پارٹیاں بدل رہےہیں۔9مئی کو پی ٹی آئی لیڈرز دہشتگردی واقعات کےپیچھےتھے، سرکاری نجی املاک کو نقصان پہنچایاگیا۔ ویڈیوز فوٹیجز سےظاہر ہےکہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی دہشتگردی میں ملوث پائےگئے ہیں۔
اب کیوں سڑکوں پر نہیں آتے؟پر امن احتجاج کرنےکی اجازت ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نےکہاکہ جن کی موٹرسائیکلز جلائی گئی سندھ حکومت ان کو نئی موٹرسائیکل لیکر دےگی اور یہ سب پیسے ہم ان دہشتگردوں سےبھروائیں گے۔ غریب کو نقصان پہنچایاگیا ،بدترین دہشتگردی کی گئی کسی کو بخشش نہیں ہے۔املاک کو نقصان پہنچانےوالوں کی بخشش نہیں ہوگی،پی ٹی آئی دہشتگرد بن چکی ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ2018سےپہلے جہاز بھر بھر کر لےآئےگئےتھےاور اب لوگ اسی اسپیڈ سےعمران خان کو چھوڑ رہے ہیں۔ عمران خان پر کرپشن کےسنگین مقدمات چل رہے ہیں۔عمران خان اپنی ذات کےلیےجیتاہے،ملک کی سالمیت معشیت کو اس شخص نےداو پر لگایاہے۔اقتدار کی ہوس و لالچ میں اس نےریڈ لائن کراس کی ہے،خدا کا واسطہ لوگ عمران خان کےپیچھےنہ چلیں۔عمران خان کےبچےباہر اور ملک میں بچوں کو باہر لاکر استعمال کیا ہے۔یہ اپنی ذاتی انا حصول اقتدار کےلیےقوم کےبچوں کو استعمال کررہاہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے لیےضمانت نہیں ہوتی تھی یہ دوہرا معیار خطرناک ہے۔لاڈلوں اور ان کےچہیتوں کو ہول سیل میں ضمانت مل رہی ہے،مخصوص طبقے کےلیےکوئی ادارہ آگےآجاتاہے۔ایم پی او کےتحت گرفتاری قانون میں موجود ہے۔ضمانتوں کا اتوار بازار کھلا ہوا ہےیہ باعث تشویش ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا احترام مگر ایک ملک ایک قانون ہوناچاہیے،پارلیمنٹ کی بےتوقیری کا اختیار کسی کو نہیں۔کوئی ایسا فیصلہ نہ ہو جس سےملک کو نقصان پہنچے۔یہ نہیں ہوسکتاکہ مخصوص طبقے کورعایت دیتےرہیں،ملک مزید کوئی ایڈونچر نہیں دیکھ سکتا۔