حکومت دہشتگرد ساتھ لاکر ان کی گرفتاری زمان پارک سے دکھائے گی، بابراعوان

May 18, 2023 | 11:56 AM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا ہے کہ حکومت زمان پارک میں آپریشن کا بہانا بنارہی ہے، یہ خود دہشت گرد ساتھ لاکر زمان پارک میں دکھائیں گے، خوف سے کوئی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑے گا، پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ زمان پارک میں 40 دہشت گرد موجود ہیں۔ کہا گیا عمران خان کے گھر میں دہشت گرد چھپ کر بیٹھے ہیں۔ عمران خان نے کہا وارنٹ لیکر آؤ اور گھر کی تلاشی لے لو۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایک لیگی رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے گھر سے دہشت گرد بر آمد کر لیے ہیں۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا انہوں نے ارشد شریف کے قاتل تلاش کر لیے؟ کیا ماڈل ٹاون کے قاتل انہوں نے تلاش کر لیے؟ کیا انہوں نے نوازشریف کی بیماری تلاش کرلی اس کو کیا مرض ہے؟ کیا اسحاق ڈار ڈالر کو 100 روپے پر لے آیا ہے؟

انہوں انکشاف کیا کہ حکومت کا پلان تھا کہ زمان پارک اپنے ساتھ دہشت گرد لیکر آنے تھے۔ عمران خان کیخلاف مقدمات کی حقیقت اتنی ہی ہے جتنی نوازشریف کی بیماری کی حقیقت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کچھ لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے جتنے چھوڑ گئے پارٹی پر کیا فرق پڑا؟ جو چھوڑ چھوڑ کر جائے گا نئے چہروں کو ٹکٹ ملیں گے۔ کہا گیا عمران خان ملک چھوڑ جائے گا۔ یہ کون کہہ رہا ہے یہ جعلی شیر کہہ رہا ہے۔ ہمیں کون ڈرا سکتا ہے اللہ سے ڈرنا چاہیے۔ ایک ہی منترہ چل رہا ہے کہ اداروں کی عزت کرو۔ کیا سپریم کورٹ ادارہ نہیں؟ عزت لوگوں کی ہوتی ہے۔ نگران حکومتیں 90 دن سے بیٹھی ہوئی ہیں اور وہ مسلسل آئین توڑ رہی ہیں۔

مزیدخبریں