ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہوئی ہے جس کی ذمہ دار حکومت اور ادارہ شماریات ہے۔
رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا ڈیجیٹل مردم شمار ی سے صیح ڈیٹا آجائے گا اور سارے مسائل حل ہو جانگےلیکن وہی ہوا جو پچھلی مردم شماری میں ہوا تھا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کسی فرد کو اختیار نہیں تھا کہ وہ اپنے آپ کو دیکھ سکے کہ اسے گنا گیا ہے یہ نہیں ،کونسی قوت پورا ڈیٹا دیکھ رہی تھی؟ہمارا مطالبہ تھا تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا جائے، کراچی کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہوئی ہے اور اسکی ذمہ دار حکومت سے ساتھ ادارہ شماریات بھی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے پیسوں سے کراچی کو ہی نہیں گنا جا رہا ہے اسکا مطلب ہے کہ سب ملے ہوئے ہیں۔سندھ میں جو حکومت موجود ہے وہ صرف سندھ کی بات کرتے ہیں،وہ وڈیرہ شاہی کی بات کرتے ہیں لیکناندرون سندھ کا حال آپکے سامنے ہیں۔'ہسپتال نہیں ہے لوگ علاج نہیں کروا سکتے، بارشوں میں ڈبویا ہے کرپشن کا مال کھایا ہے۔یہ لوگ لسانیت اور تعصب پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غریب سندھیوں کے لئے الگ اور وڈیرہ شاہی کے لئے الگ ہے،آواز اُٹھاو تو لوگوں پر الزام لگائے جاتے ہیں۔یہ مسئلہ حل کرنے کے بجائے لسانیت کی بات کر کے کوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔