ایک نیوز: لیگی رہنما نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان تم نے لوگوں کی بیٹیوں کے گھروں پر حملے کرائے۔ انہیں والدین کے سامنے گرفتار کروایا لیکن پھر بھی کوئی کوئی تمہاری طرح اس ملک پر حملہ آور نہیں ہوا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا ہے کہ تمہاری فسطائیت ، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے، ریاست پر حملہ آور نہ ہو۔
تمہاری فسطائیت ، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے بندوبست ہو رہا ہے کہ آئیندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے، ریاست پر حملہ آور نہ ہو بندوبست ہو رہا ہے کہ آئیندہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 18, 2023
تم نے لوگوں کی بیٹیوں… https://t.co/5ycU49BchF
انہوں نے مزید لکھا کہ بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے۔ تم نے لوگوں کی بیٹیوں کے گھروں پر حملے کرائے۔ تم نے لوگوں کی بیٹیوں کو والدین کے سامنے گرفتار کیا لوگوں کی بہنوں کو گھسیٹا لیکن پھر بھی کوئی تمہاری طرح اس ملک پر حملہ آور نہیں ہوا۔
انہوں نے لکھا کہ سیاست کا لبادہ اوڑھ کر تم نے ملک اور عوام کو سزا دی۔ نہ ملکی معیشت کو چھوڑا، نہ عوام کے روزگار کو چھوڑا، نہ عوام کی روٹی کو چھوڑا۔ بندوبست ہو رہا ہے تاکہ پاکستان کی تاریخ میں آئندہ کوئی یہ کوشش نہ کر سکے جو تم نے کی بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ کسی کو یہ ملک دشمنی کرنے کی جرات نہ ہو۔