ایک نیوز: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کیمپ چھوڑ کر انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عدنان ذاکر نے کوچنگ کے طریقہ سلیکشن کے معاملات اور فیڈریشن سے اختلافات کی بنیاد پر ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدنان ذاکر نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں کام کرنا مشکل تھا جس پر میں سمجھوتہ نہیں کر سکتا تھا اگر ایسے ہی کام کرنا ہے تو پھر پاکستان ہاکی کے معاملات درست نہیں ہو سکتے ہیں۔
عدنان ذاکر کا کہنا تھا کہ میں رضاکارانہ طور پر پاکستان ہاکی کے لیے انگلینڈ سے آیا تھا۔ میں نے اپنی جیب سے ٹکٹ لیا اور پاکستان آیا۔ عدنان ذاکر نے کہا کہ ٹرائلز سے پہلے بھی چھوڑ کر گیا تھا لیکنمجھے ائیر پورٹ سے واپس بلا لیا گیا لیکن یقین دہانی کے باوجود کچھ نہ بدلا اور پھر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔