ایک نیوز: آرام باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیپنوٹائز کرکے لوٹ مار کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ملزم عبدالشہاب کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو دکاندارسے بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔بات چیت کے دوران ملزم نے دکاندار کو ہیپنوٹائز کیا اور رقم لیکر فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی،ملزم عبدالشہاب اس سے قبل بھی اسی طرح لوگوں سے فراڈ کرچکا ہے۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے