شیخوپورہ میں شیر بھی آزادی کی تلاش میں نکل پڑے

شیخوپورہ میں شیر بھی آزادی کی تلاش میں نکل پڑے

ایک نیوز: تیز آندھی کے باعث پنجرہ کھل جانے سے سرکس کے 4 شیر بھاگ نکلے جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں شیروں کے پنجرے سے بھاگ جانے کی اطلاع ریسکیو اہلکاروں اور پولیس کو کر دی گئی ہے جس کے بعد سرکس کے عملے اور ریسکیو اہل کاروں نے کچھ دیر بعد چاروں شیروں کو پکڑ لیا۔ سرکس کے شیر پنجرہ ٹوٹنے کے بعد قریبی پلازہ میں داخل ہوگئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق تیز آندھی کے باعث شیروں کا پنجرہ گر کر ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد ریسکیو کنٹرول سے فوراً امدادی ٹیموں کو روانہ کیا۔ ریسکیو 1122 اور محکمہ پولیس کی امدادی ٹیموں نے سرکس کے عملے کے ساتھ مل شیروں کو پکڑ کر واپس پنجرے میں بند کیا۔اس واقعے میں سرکس کا ایک فرد معمولی زخمی ہوا جسے موقع ہی پر طبی امداد فراہم کردی گئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-18/news-1684395156-2145.mp4