ایک نیوز: سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔صوبائی حکومت کا کہنا ہےکہ کرایوں میں کمی نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔
واضح رہے کہ حکومت نے 15 مئی کو آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جس میں پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔