آئی ایل ٹی 20، پاکستانی کھلاڑیون کو شرکت کی اجازت دینے پر غور

May 18, 2023 | 10:36 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: پی سی بی کی جانب سے انترنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے ایڈیشن میں کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دینے پر غور کرنے لگا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اماراتی ایونٹ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا پہلا ایڈیشن رواں برس کھیلا گیا تھا لیکن اس میں پاکستانی کرکٹرز کو شرکت کی اجازت نہیں ملی تھی۔ اس لیگ میں لیگ میں کرکٹرز کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ ساڑھے چار لاکھ ڈالر تھا لیکن منتظمین نے شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کو 9 ڈالرلاکھ تک کی پیشکش کر دی تھی۔تین سالہ معاہدے کے ساتھ کپتان بنانے کا بھی کہا گیا تھا۔

 فخر زمان،اعظم خان اور محمد حسنین سے بھی مختلف فرنچائزز نے رابطہ کیا تھا ان تمام سے یہ کہا کہ جب پی ایس ایل اور قومی ذمہ داریوں سے وقت ملے تب ہی لیگ کھیلنے کیلئے آئیں لیکن اس سب کے باوجود پی سی بی نے کسی کو جانے کی اجازت نہ دی۔

اعظم خان کا تواس لیگ میں معاہدہ بھی ہو گیا تھا، اس وقت کے چیئرمین رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کیلیے اماراتی بورڈ سے معاوضہ بھی طلب کیا تھا۔بورڈ کے موجودہ سربراہ نجم سیٹھی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے حوالے سے زیادہ سخت موقف نہیں رکھتے۔ گزشتہ دنوں پی ایس ایل گورننگ کونسل میٹنگ میں بھی انھوں نے کہا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اب روکنا ممکن نہیں ہوگا۔ کھلاڑی ایسوسی ایشن وغیرہ بنانے کا بھی سوچ رہے ہیں ویسے بھی یو اے ای کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں ہم ’’کچھ دو اور کچھ لو‘‘ کی بنیاد پر مذاکرات کر سکتے ہیں۔

 تجویز سامنے آئی تھی کہ پی ایس ایل کا آغاز دبئی سے کیا جائے تاکہ ایونٹ کی ہائپ بن سکے اور بڑے غیرملکی کرکٹرز بھی آئیں لیکن پی ایس ایل فرنچائزز اس تجویز سے خوش نظر نہیں آتیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو ریلیز کر کے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کو مضبوط کرنا اپنی لیگ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگا۔ اگر موجودہ انتظامیہ تین سال کیلئے پکی ہو گئی تو پاکستانی کرکٹرز اماراتی لیگ کھیلتے نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں