بنوں:سکیورٹی فورسز کاخفیہ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

May 18, 2023 | 10:33 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بنوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں کےعلاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

مزیدخبریں