ایشیا کپ: بنگلادیش نے دبئی میں میچز کی مخالفت کردی

May 18, 2023 | 10:21 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ 2023 کے میچز دبئی میں کروانے کی مخالفت کر دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق  بی سی بی کا کہنا ہےکہ ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن یو اے ای کا وینیو قبول نہیں ہے۔ وہاں گرمی بہت زیادہ ہے اس لیے کرکٹرز راضی نہیں ہیں۔ بنگلادیش بورڈ کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے سری لنکا میں بھی ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، پی سی بی سے اچھے تعلقات ہیں ،پاکستان جانے سے انکار نہیں ہے۔

بی سی بی کے مطابق ایشیاکپ ایک ہی وینیو پر ہو تو یہ زیادہ مناسب بات ہے۔ پاکستان اسکا میزبان ہے، اے سی سی اور پاکستان نے مل کر فیصلہ کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ایونٹ پاکستان کی میزبانی میں نیوٹرل وینیو پر کرانے پر بات ہو گی، اے سی سی کے اہم اجلاس میں تمام تر معاملات پر بات ہوگی۔

بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کی تحریری حامی بھر سکتا ہے، بھارت کے حامی بھرنے کی صورت میں پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں