جناح ہاﺅس پر حملہ،عالیہ حمزہ ، مریم مزاری اور دیگر 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

May 18, 2023 | 10:16 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور کی مقامی عدالت نے جناح ہاﺅس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں عالیہ حمزہ ،مریم مزاری اور دیگرکو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں جناح ہاﺅس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ کیس کی سماعت ہوئی،لاہور کے جج عبہرگل خان نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے عالیہ حمزہ ، مریم مزاری اور دیگرکو7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا،جج عبہر گل خان نے شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا۔

مزیدخبریں