ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف پاک ایران بارڈر مند پشین پوائنٹ روانہ ہو گئے۔جہاں ان کی ایرانی صدر ابراہیمی رئیسی کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات آج بلوچستان کے علاقے پشین میں ہو گی، شہباز شریف مشترکہ طور پر ایران سے 110 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف اور ابراہیم رئیسی ایران ، پاکستان بارڈر مارکیٹ کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں، مند کے مقام پر پاک ، ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے جبکہ دو منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔