ایک نیوز: ہالی وڈ سیریز مشن امپاسیبل کے ایجنٹ ایتھن یعنی ٹام کروز کی نئی فلم ڈیڈ ریکوننگ پارٹ 1 کے ذریعے ایک بار پھر خطرناک اسٹنٹس کے ساتھ واپسی،فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فلم کے پہلے پارٹ کے ٹریلر میں کچھ انتہائی خطرناک اسٹنٹس کو شامل کیا گیا ہے تاہم ٹریلر میں فلم کے پلاٹ یا کہانی کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے البتہ ایجنٹ ایتھن کو اس بار ایک ایسے خطرناک ہتھیار کو تلاش کرنا ہے جو انسانیت کو تباہ و برباد کر سکتا ہے۔
It's time to pick a side. Here is the new trailer for #MissionImpossible - Dead Reckoning Part One. pic.twitter.com/20VjrlxxP1
— Tom Cruise (@TomCruise) May 17, 2023
خیال رہے کہ ہالی وڈ کے رئیل ایکشن ہیرو ٹام کروز شوٹنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ خود کرنے کیلئے مشہور ہیں اور اس کیلئے اسٹنٹ مین کا سہارا نہیں لیتے، یہی وجہ ہے کہ ان کی ایکشن سے بھرپور فلمیں بہت پسند کی جاتی ہیں لیکن متعدد مرتبہ وہ شوٹنگ کے دوران زخمی بھی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ مشن امپاسیبل سیریز کی فلم ڈیڈ ریکوننگ کئی مشکل مراحل اور رکاوٹوں کا سامنا کر چکی ہے، فلم کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا جس کے بعد کورونا کی وبا پھیل گئی اور فلم کی پراڈکشن تاخیر کا شکار ہوئی، بعد ازاں 2020 میں ٹام کروز کی جانب سے کریو کے دو ارکان پر چیخنے کی آڈیو لیک ہو گئی تھی، آخرکار 2021 میں فلم کی پراڈکشن کا مرحلہ مکمل ہوا تھا۔
کرسٹوفر مک کئایر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم مشن امپاسیبل: ڈیڈ ریکوننگ پارٹ 1 بارہ جولائی کو ریلیز ہوگی، جبکہ فلم کا دوسرا حصہ 28 جون 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔