کلورکوٹ:بھوسے میں آتشزدگی ، لاکھوں کاسامان جل کرخاکستر

May 18, 2023 | 07:30 AM

ایک نیوز:کلورکوٹ کےعلاقہ عباسیانوالہ میں بھوسے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،بھوسے کا ہزاروں من ذخیرہ بھٹہ خشت پر موجود تھا،لاکھوں کا سامان جل کرخاکسترہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق آگ تیز آندھی کے دوران بھٹے سے اٹھنے والی آگ کی چنگاریوں کے باعث لگی ،آگ نے وسیع علاقےکو گھیرے میں لئے ہوا ہے آگ پر قابوپانےکی کوشش جاری ہے ۔
ریسکیوذرائع کاکہناہےکہ آگ کو بجھانے کیلئے مختلف ریسکیو اسٹیشن سے فائر برگیڈ موقع پر روانہ کر دیئے گئے ، تیز ہوا کے باعث آگ بجھانے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔
ریسکیوذرائع کامزیدکہناہےکہ ابھی تک جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزیدخبریں