چاند کا وہ انوکھا نظارہ جو آپ بس چند دن تک ہی دیکھ سکیں گے

May 18, 2023 | 05:56 AM

ایک نیوز:اگر آئندہ چند دنوں کے دوران سورج طلوع ہونے سے قبل یا غروب ہونے کے فوری بعد چاند کی جانب دیکھا جائے تو ایک دلچسپ نظارہ دیکھنے میں آئے گا، جسے ارتھ شائن یا ڈاونچی گلو کہا جاتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ارتھ شائن بنیادی طور پر زمین پر پڑنے والی سورج کی وہ روشنی ہے جس کا بیشتر حصہ واپس خلا میں منعکس ہو جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں زمین سے چاند کا تاریک حصہ بھی نظر آنے لگتا ہے۔
اس اثر سے چاند کا کچھ حصہ تو قدرتی سفید رنگ میں جگمگاتا ہے (جس پر براہ راست سورج کی روشنی پڑتی ہے) مگر جو حصہ سورج کی روشنی نہ پڑنے سے تاریک ہوتا ہے، وہ بھی نظر آنے لگتا ہے۔
اس وقت چاند کے مہینے کا اختتام چل رہا ہے یعنی وہ نظر نہیں آ رہا مگر ارتھ شائن کی بدولت معمولی جگمگاہٹ والے مکمل چاند کو دیکھنا ممکن ہے۔
مگر یہ نظارہ بہت کم وقت کیلئےنظر آتا ہے اور ایسا سورج طلوع ہونے سے قبل یا سورج غروب ہونے کے فوری بعد ہی ہوتا ہے۔

21، 22 اور 23 مئی کو مغربی افق پر چاند پر ارتھ شائن کا اثر دیکھنا ممکن ہے۔

خاص طور پر 23 مئی کو چاند سیارے زہرہ کے قریب ہوگا۔

یہ نظارہ کسی مدد کے بغیر آنکھوں سے بھی دیکھا جا سکتا ہے یا بہترین نظارے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی مدد لی جا سکتی ہے۔

البتہ گزشتہ برسوں کے دوران ارتھ شائن نامی اس قدرتی مظہر کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں