گوگل نےغیرمتحرک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنےکااعلان کردیا

گوگل نےغیرمتحرک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنےکااعلان کردیا
کیپشن: Google announced to delete inactive accounts

ایک نیوز:گوگل نےغیرمتحرک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنےکااعلان کردیا،اگر آپ نے اپنے گوگل اکاؤنٹ کو کافی عرصے سے استعمال نہیں کیا تو بہتر ہے کہ ایک بار اس پر سائن ان ہو جائیں۔
تفصیلات کےمطابق گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا جو گزشتہ2 سال سے غیر متحرک ہیں۔
اس پالیسی کا اطلاق دسمبر2023 میں ہوگا اور اس میں جی میل، ڈاکس، ڈرائیو، میٹ، کیلنڈر، یوٹیوب اور فوٹوز کیلئے گوگل اکاؤنٹس کو شامل کیا جائے گا۔
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس طرح کے غیر متحرک اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
اسی طرح غیر متحرک اکاؤنٹس کیلئے2 فیکٹر authentication سیٹنگ کے استعمال ہونے کا امکان بھی بہت کم ہوتا ہے۔
ترجمان گوگل کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹس کی سکیورٹی کمزور ہوتی ہے اور ایک بار وہ ہیک ہو جائیں تو انہیں غیر قانونی مقاصد یا اسپام مواد پھیلانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق سب سے پہلے ایسے گوگل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جن کو بنانے کے بعد کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔
کسی اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے سے قبل متعدد نوٹیفکیشنز بھی ارسال کیے جائیں گے۔
یہ نوٹیفکیشنز صارف کے مرکزی ای میل ایڈریس کے ساتھ ساتھ بیک اپ ای میل ایڈریس پر بھیجے جائیں گے۔
اس پالیسی کا اطلاق ذاتی گوگل اکاؤنٹس پر ہوگا جبکہ اداروں سے منسلک اکاؤنٹس متاثر نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں ایلون مسک کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بہت جلد ایسے ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے جو کافی عرصے سے غیر متحرک ہیں۔