ایک نیوز:بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد سراج کے گھر ساتھی کرکٹرز کی بیٹھک ہوئی جس میں کھلاڑیوں کوحیدرآبادی بریانی کھلائی گئی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق حیدرآباد میں بھارتی کرکٹرمحمد سراج نے اپنے نئے گھر پر دعوت کا اہتمام کیا۔
رپورٹس کے مطابق اس دعوت میں ویرات کوہلی اور جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی سمیت آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
رپورٹ کےمطابق اس موقع پر ویرات کوہلی اور فاف ڈوپلیسی سمیت دیگر کرکٹرز نے محمد سراج کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔
واضح رہے کہ ان دنوں آئی پی ایل کھیلنے کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑی اس وقت بھارت میں موجود ہیں۔