لاہور اور گرد و نواح میں تیزآندھی کے ساتھ بارش

لاہور اور گرد و نواح میں تیزآندھی کے ساتھ بارش
کیپشن: Rain with gusty winds in and around Lahore

ایک نیوز: لاہور اور گرد و نواح میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوارہوگیا،شہرمیں 100سےزائدبجلی کےفیڈرزٹرپ کرگئے۔
تفصیلات کےمطابق رات گئےلاہورکےمختلف علاقوں زمان پارک،مال روڈ،ماڈل ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن،لبرٹی مارکیٹ کےعلاوہ گڑھی شاہو،ایبٹ روڈ،ریلوےاسٹیشن اوراطراف میں بارش ہوئی۔
تیزہواؤں اوربارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی اورموسم خوشگوارہوگیا،آندھی سےشہرکے100سےزائدفیڈرزٹرپ ہونےسےبجلی معطل ہوگئی،اکثر علاقوں میں کئی گھنٹوں سےبجلی بندہے۔
لیسکوحکام کاکہناہےکہ بارش اورآندھی کے رکتے ہی بجلی بحالی کاکام شروع کردیاجائےگا۔
دوسری جانب قصوراورشیخوپورہ میں تیزبارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔