این سی او سی کی ملک میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کی تجویز

May 18, 2021 | 16:24 PM

admin
اسلام آباد: این سی او سی اجلاس میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کی تجویز سامنے آ گئی۔نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں کی کلاسز پہلے مرحلے میں کھول دی جائیں گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کے حکام نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے۔امتحانات اور بچوں کو پروموٹ کرنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 23 مئی سے پہلے ہو گی اور نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں کی کلاسز پہلے مرحلے میں کھول دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے رمضان المبارک میں تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند کر دیے گئے تھے جنہیں 23 مئی سے کھلولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں