پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کے ٹو بیس کیمپ پر واقع ایریا کنکورڈیا میں 4 جی بیس ٹرانسیور اسٹیشن نصب کردیا گیا۔دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر نصب ہونے والے ٹاور کی مدد سے موبائل کوریج، انٹرنیٹ رسائی میں بہتری آئے گی، علاوہ ازیں اس کی تنصیب سے کوہ پیماؤں اور ٹریکنگ گروپوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے علاوہ ہنگامی صورت حال میں مدد فراہمی بھی ممکن ہوگی۔
The mobile coverage & internet access will prove to be pivotal for mountaineers and trekking groups to stay connected with their families and assist in emergency situations. It will also help promote adventure tourism and weather monitoring.
— PTA (@PTAofficialpk) May 17, 2021
اعلامیے کے مطابق اس ٹاور کی تنصیب سے ایڈونچر سیاحت کو فروغ اور موسم کی صورت حال سے بروقت آگاہی بھی ملے گی۔ پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے میں رابطوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے یہ اقدام حکومت، آپریٹر اور ریگولیٹر کی کاوشوں کا عملی ثبوت ہے۔
پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ سیاحتی مقامات پر ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز ہے، ٹرانسیور اسٹیشن کی تنصیب سے کوہ پیماؤں اور ٹریکنگ کرنے والے افراد کو رابطوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔