ایک نیوز کے مطابق کوئی بھی اب بنا امتحانات پاس نہیں ہوگا پنجاب بورڈ آف کمیٹی چیرمین نے امتحانات کے انعقاد حوالے سے سفارشات دے دیں جس کے مطابق 19جون سے بارہویں کے امتحانات کے انعقاد کی تجویز دی گئی ہے جبکہ میٹرک کے امتحانات کے لیے نوجولائی کی تجویز دی گئی امتحانات کے شیڈول کا حقمی فیصلہ این سی او سی کرے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 جون سے بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انٹر پروونشیل ایجوکیشن منسٹرز کانفرنس میں امتحانات کے حوالے سے اصولی فیصلہ کر لیا گیاہے۔میٹرک اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات ترجیحی بنیادوں پر لیے جائیں گے تاکہ یونیورسٹیوں کے داخلوں سے قبل ہی رزلٹ اپنے وقت پر آجائے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ متعلقہ بورڈ اصولی طور پر امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کریں گے لیکن یہ 15 جون کے بعد ہی شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دسویں اور بارہویں کے بعد گیارہویں اور نویں جماعت کے طلبہ کے امتحانات لیے جائیں گے۔