پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس پر عائد پابندی ختم

May 18, 2021 | 11:46 AM

admin
لاہور: پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔جس کے بعد صوبے بھر میں لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ آج سے شروع کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا کے بڑھتے واقعات کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک نے28اپریل کو دو ماہ کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنانے پر پابندی عائد کی تھی۔ ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈ کواٹر پنجاب عمران محمود نے تمام ٹریفک پولیس کے سربراہان کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس دو ماہ کے لئے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ کورونا کی تیسری لہر میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر ڈرائیونگ سینٹرز اور لائسنسگ سینٹرز بھی بند کردیے گئے تھے۔

تاہم اب صوبائی حکومت کی جانب سے یہ پابندی ختم کر دی گئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں باقاعدہ طور پر لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ آج سے شروع کر دیا جائے گا۔


مزیدخبریں