اوور سیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

May 18, 2021 | 10:27 AM

admin
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ اوور سیز پاکستانیوں کو ملک کا بڑا اثاثہ مانا ہے۔10 ماہ کی 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر سے آپ نے گزشتہ پورے مالی سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ بنایا ہے،اپریل میں سمندر پارپاکستانیوں نے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر بھجوائے جبکہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 24 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں ہیں۔



انہوں نے کہا کہ 10 ماہ کی ترسیلات زر سے آپ نے گزشتہ پورے مالی سال کا ریکارڈ توڑ دیا، نئے پاکستان پر اعتماد کرنے پر اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ۔وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کا شکرہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں۔
مزیدخبریں