غیر ملکی کوچ کا معاملہ :چیئر مین پی سی بی کی وضاحت بھی آگئی

Mar 18, 2024 | 23:28 PM

ویب ڈیسک :چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری مکمل ہے،امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 3سینٹرز کو اپ گریڈ کررہے ہیں،امید ہے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد کے وینیوز تیار ہوجائیںگے،پاکستان کی بہتری کیلئے ہر ممکن کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک ساتھ دونوں عہدے رکھنے کو تیار ہوں،ہم پاکستانی ہیں اور ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی ،ایک ہفتے میں غیر ملکی کوچ کا معاملہ حل ہو جائے گا،ٹیم کے11کھلاڑی ہیں اور بورڈ میں 900بندے ہیں۔
کسی کو نوکری سے نکالنا نہیں چاہتا لیکن پیسے بھی بچانے ہیں،پچھلے سال ہم نے2700 ڈومیسٹک میچز کرائے، اگلے 4ماہ میں 9ہزار میچ کرانا ہمار ہدف ہے۔کپتان کی تعیناتی سلیکشن کمیٹی کرے گی ،سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیاں لاؤں گا،سلیکشن کمیٹی کو بااختیار کریں گے اور وہی جوابدہ ہوں گے۔

مزیدخبریں