پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی؟ ماہرین نے بتادیا

Mar 18, 2024 | 21:54 PM

ویب ڈیسک : ماہرین فلکیات نے اس سال پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کی پیش گوئی  کی ہے ،ماہرین کے مطابق اس سال پورے 30 روزے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق میں پاکستان میں رواں سال پورے 30 روزے ہونے کا امکان ہےشوال کا چاند 10 اپریل بروز بدھ نظر آنے کی توقع ہے۔شوال کا چاند نظر آنے کی صورت میں یکم شوال المکرم یعنی عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہو گی۔

خیال رہے متحدہ عرب امارات میں اس سال 30 روزے مکمل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق عیدالفطر 10 اپریل 2024 بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے۔

اتفاق سے شوال کے چاند کی پیدائش 8 اپریل 2024 کو مکمل سورج گرہن کے واقع ہونے کے ساتھ موافق ہوگی، آدھی رات سے پہلے چاند کے ظاہر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ یہ اسلامی دنیا کے بیشتر حصوں میں اگلے دن غروب آفتاب کے بعد نظر آئے گا۔

مزیدخبریں