ایک نیوز :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی پی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے لئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم کو 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو پانچ کروڑ 60 لاکھ روپے کا انعام دیا جائیگا۔پی ایس ایل کے بہترین کھلاڑی کو 30 لاکھ روپے دیئے جائینگے، بہترین بیٹسمین، بولر اور وکٹ کیپر کو 35، 35 لاکھ روپے ملیں گے، بہترین آل راؤنڈر، فیلڈر اور امپائر کو بھی 35، 35 لاکھ روپے کا انعام دیا جائیگا۔
ایمرجنگ پلیئر اور سپرٹ آف کرکٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے کرکٹرکو بھی 35 ،35 لاکھ روپے ملیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی انعامات تقسیم کرینگے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 9 ویں سیزن کا فائنل میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے ۔
پی ایس ایل 9 : فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟؟
Mar 18, 2024 | 20:32 PM