ایک نیوز:امریکہ میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی لال ٹوپی پر لکھا 45اور 47کا ہندسہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کیلئے دلچسپی کا باعث بن گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پر امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے سرخ رنگ کی ٹوپی پہنی ہوئی ہے اور اس پر 45-47 لکھا ہوا ہے۔ صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا صارفین اسے فارم 45اور فارم 47پر محمول کررہے ہیں ۔
تحریک انصاف اور فارم 45 ،47
حال ہی میں پاکستان میں ہونیوالے انتخابات میں فارم 45 ،47کی بحث چلی ،انتخابات میں ہار جانے والے سیاسی کارکنان اور انتخابی امیدوار یہ شکایت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ وہ فارم 45 کے مطابق جیت رہے تھے لیکن جب فارم 47 کے ذریعے ووٹوں کی حتمی گنتی سامنے آئی تو وہ الیکشن ہار چکے تھے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدواروں کی جانب سے مبینہ دھاندلی سے متعلق کئی درخواستیں بھی دائر کی گئیں ،کئی درخواستیں یہ کہتے ہوئے مسترد کردی گئیں کہ الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے ۔
ٹرمپ کی ٹوپی پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے
تحریک انصاف کے حامی ایک صارف نے ٹرمپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈرو اس وقت سے جب ٹرمپ قیدی نمبر 804 کی شرٹ پہنے احتجاجی ریلی کو لیڈ کرے گا۔
ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ پہلے تو میں اسے فوٹو شاپ سمجھا لیکن یہ تو اصلی ہے اور یہ بھی واضح ہے کہ اس ٹوپی پر فارم 45-47 ایسے ہی نہیں لکھا گیا۔
ایک صارف نے ٹوپی پر لکھے گئے فارم 45-47 کی وضاحت کی کہ ٹوپی پر یہ اس لیے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45ویں منتخب صدر تھے اور اس بار 47ویں صدر ہوں گے۔
حقیقت کیا ؟؟
ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹوپی پر لکھے گئے45,47کی کھوج لگالی ، اس نے بتایا کہ یہ در اصل فارم 45یا 47کی بات نہیں ہورہی
ٹوپی پر یہ اس لیے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45ویں منتخب صدر تھے اور اس بار 47ویں صدر ہوں گے۔