اسٹیٹ بینک کاشرح سودبرقراررکھنےکافیصلہ

اسٹیٹ بینک کاشرح سودبرقراررکھنےکافیصلہ
کیپشن: State Bank has decided to maintain the interest rate

ایک نیوز:اسٹیٹ بینک نےشرح سودبرقراررکھنےکافیصلہ کیاہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کےمطابق گورنراسٹیٹ بینک کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کااجلاس ہوا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیاہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کاکہناہےکہ شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی، شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا    ۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مہنگائی توقعات کے مطابق کم ہونا شروع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ستمبر 2025ء تک مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ پالیسی کا تسلسل ضروری ہے۔

اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار بڑھنے سے معاشی سرگرمی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرونی جاری کھاتے کا توازن توقع سے زیادہ بہتر ثابت ہو رہا ہے۔

اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال معاشی نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی، معاشی نمو میں زرعی شعبے کی کارکردگی اہم ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق خریف کی فصلوں میں کپاس اور چاول کی کارکردگی اچھی رہی، فروری میں مہنگائی کی شرح 23.1 فیصد رہی۔