اداکارہ کرشمہ کپورنےاپنی طلاق بارےلب کشائی کردی

Mar 18, 2024 | 12:31 PM

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ کرشمہ کپورنےطویل عرصےبعداپنی طلاق بارےلب کشائی کردی۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپورنے2003 میں دہلی کے ایک مشہور بزنس مین سے شادی کی تھی بعدازاں اداکارہ نے11 سال بعد 2014 میں طلاق حاصل کرلی تھی۔

حال ہی میں بھارتی میڈیاکودئیےگئےانٹرویومیں اداکارہ کرشمہ کپورنےانکشاف کیاکہ شادی کےبعدہنی مون پراداکارہ اوران کےشوہرکےدرمیان اس بات پرمسائل پیداہوئےجب ان کےشوہرسنجےکپورنے ان کی بولی لگانے کی کوشش کی اور اپنے دوستوں کے ساتھ سونے پر مجبور کیا۔
اداکارہ نےبتایاکہ جب شوہرکی یہ بات ماننےسےانکارکیاتوسنجےنےان پرتشددکیااوراپنےدوست سےاداکارہ کی قیمت بھی لگائی۔
اداکارہ نےیہ بھی انکشاف کیاکہ جب وہ حاملہ تھیں اوراپنی ساس کی فرمائش کالباس زیب تن کرناپڑتاتھا،جس میں ان کومشکلات ہوتی تھیں توان کےشوہراپنی ماں سےاداکارہ کومارنےکاکہتےتھے۔

مزیدخبریں