ایک نیوز: جعلی چیئرمین نیب بن کرشہریوں کولوٹنےوالےکوساتھی سمیت گرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق نیب کے انٹیلی جنس ونگ نے لاہور میں اہم کارروائی کرتے ہوئےدوملزمان کوگرفتارکیاملزمان کی شناخت اویس ظہوراورعامرظہورکےنام سےہوئی، ملزمان آپس میں سگےبھائی ہیں،جن کوسادہ لوح شہریوں کوبلیک میلنگ اوربھاری رقوم وصول کرنےکےالزامات میں گرفتارکیاگیا۔
دو ملزمان اویس ظہور اور عامر ظہور کیخلاف نیب کے سینئر افسرکا نام استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو ڈرا دھمکا کر اور غیر ضروری دبائو ڈالتے ہوئے غیر قانونی طور پررقوم وصول کرنے کی شکایات موصول ہوئیں ۔جن پر نیب کے اعلیٰ حکام کی جانب سے فوری کارروائی کے احکامات صادر کئے گئے۔
دونوں سگے بھائی اب تک لوگوں کو بلیک میل کرکے کروڑ وں روپے اکٹھے کر چکے ہیں، نیب کےانٹیلی جنس ونگ نےان احکامات پرباقاعدہ کارروائی کرتےہوئےدو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کومزید تحقیقات کیلئے تھانہ چونگ کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔
یادرہےکہ نیب لاہورنےاس قبل بھی متعددجعلی نیب افسران کوگرفتارکیاہے۔
نیب لاہور کی جانب سے اس ضمن میں آگاہ کیا جاتا ہے کہ نیب سے متعلقہ کسی بھی مشکوک صورتحال یا شکایت کی صورت میں نیب انٹیلی جنس ونگ یا ترجمان نیب سے فوری رابطہ کیا جائے۔