امریکی ریپرلیل جون نےاسلام قبول کرلیا

Mar 18, 2024 | 11:37 AM

ویب ڈیسک:لیل جون کے نام سے مقبول امریکی ریپر جوناتھن ایچ اسمتھ نےاسلام قبول کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق حال میں لاس اینجلس کی ایک مسجدمیں لیل جون کی عربی اورانگریزی زبانوں میں اللہ تعالیٰ اورمحمدؐ کی نبوت پرایمان لاتےہوئےویڈیومیں منظرعام پرآئی۔

فوٹواینڈویڈیوایپ انسٹاگرام پراپنےمداحوں سے ریپرنےایک سٹوری شیئرکی جس میں اپنےمداحوں کی محبت اورمثبت ردعمل پران کاشکریہ ادابھی کیا۔

لیل جون ٹرن ڈاؤن فار واٹ ، لیٹس گو ، اور ایکٹ اے فول سمیت کئی دیگر مقبول گانوں کے لیے جانےجاتے ہیں۔
حالیہ برسوں میں متعدد مشہور شخصیات اور معروف افراد نے اسلام قبول کیا ہے۔

مزیدخبریں