ویب ڈیسک:افغانستان میں بس اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع گریشک میں بس اور آئل ٹینکر میں تصادم ہوا۔ قندھار، ہرات شاہراہ پر ہونے والے حادثے میں ایک موٹر سائیکل، ایندھن کا ٹرک اور ایک بس شامل تھی جو دار الحکومت کابل کی طرف جارہی تھی۔
بس کی پہلے موٹرسائیکل سے ٹکر ہوئی جس سےڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور پھر قندھار سے ہرات جانے والے ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔