ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کی مختلف سڑکوں سے کنٹینر ہٹانے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کو کسی بھی صورت تنگی نہیں ہونی چاہیے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کی مقامی لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھ کر زمان پارک کے شہریوں کے مسائل حل کرے اور کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد زمان پارک لاہور میں پولیس نے گرینڈ آپریشن کیا، پولیس گیٹ توڑ کر عمران خان کے گھر کے اندر داخل ہوگئی، جھڑپوں کے دوران متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔زمان پر پارک میں ہونیوالے آپریشن کے سبب انتظامیہ نے زمان پارک سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینرز اور بیریئرز لگا کر بند کردیا گیا۔