چودھری پرویزالٰہی بھی میدان میں آگئے 

Mar 18, 2023 | 20:24 PM

ایک نیوز :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی بھی میدان میں آگئے ۔
تفصیلات کےمطابق چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، زمان پارک میں عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑنا غیر قانونی ہے۔راناثنا اللہ اور مریم کے کہنےپرسارا کچھ ہوا ،الیکشن کرانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے الیکشن ہوکر رہیں گے ، ن لیگ کو خوف کہ یہ ہار جائیں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنان پر شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال انتہائی افسوس ناک ہے، گیٹ توڑ کر گھر میں زبردستی گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد زمان پارک لاہور میں پولیس نے گرینڈ آپریشن کیا، پولیس گیٹ توڑ کر عمران خان کے گھر کے اندر داخل ہوگئی، جھڑپوں کے دوران متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا سے گفتگومیں مزید چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تجاوزات کے نام پریہ سارا کچھ کیا گیا کیا یہاں کسی نے ریڑھی لگا رکھی تھی یا کوئی سبزی بیچ رہا تھا ؟

مزیدخبریں