آواران : انٹیلی جنس بنیاد پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن،3دہشتگرد ہلاک 

Mar 18, 2023 | 19:18 PM

ایک نیوز :جنوبی آواران میں انٹیلی جنس بنیاد پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 15 مارچ سے آواران کے جنوبی علاقے میں دہشت گرد گروپ کیخلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن شروع کیا ۔ دہشتگردوں نے روکے جانے پر سیکورٹی فورسز پر حملہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر اس علاقے میں آپریشن کیا اور  3 دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانے کی طرف بڑھتے ہوئے روک لیا گیا۔ روکے جانے پر انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد تربت آواران روڈ اور گرد و نواح میں فائرنگ اور دیسی ساختہ بم حملوں میں ملوث تھے۔

مزیدخبریں