ایک نیوز : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کی گزشتہ چند روز کی حرکتوں سے ان کا فاشسٹ ہونا عیاں ہوگیا۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال بنانے سے لے کر پولیس پر پیٹرول بم حملوں اور عدلیہ کو دھمکانے کے لیے جتھوں کی قیادت تک عمران نیازی کا فاشسٹ اورعسکریت پسند ہونا ظاہر ہوگیا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیاز واضح طور پر بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کی پیروی کررہے ہیں۔