زمان پارک پر پولیس آپریشن ، چیف جسٹس نوٹس لیں : اعتزاز احسن

زمان پارک پر پولیس آپریشن ، چیف جسٹس نوٹس لیں : اعتزاز احسن

ایک نیوز: اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس سرچ وارنٹ تھے تو پولیس عمران خان کے گھر آتی میرے گھر کو کیوں آئی۔ 

رپورٹ کے مطابق  اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پولیس حملہ کرنے آئی تھی، آئی جی پنجاب کو اس پر ایکشن لینا چاہیئے۔ 4 ایس پی سمیت 400 پولیس اہلکار  بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ آئے۔ پولیس اہلکار پرامن ہو کر آسکتے تھے لیکن کرینیں لا کر گیٹ توڑ دئیےاور  میرے گھر کا بھی نقصان کیاگیا۔ پی پی کے کارکنوں نے کوڑے کھائےہیں۔ 

  اعتزاز احسن کی جانب سے پی ٹٰی آئی کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ  کارکن پتھر نہ ماریں اور  غلیل بھی نہ چلائیں۔ پی ٹی آئی کو اس حوالے سے عدالت میں جانا چاہیئے، ایسا آئین میں موجود نہیں کہ ایسا اقدام کیا جائے۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ برصغیر کی تاریخ میں ایسا کب ہوا ۔یہ کوئی رحمان ڈکیت کا ٹبہ ہے جہاں ایسے حملہ کیا گیا؟ کیا بچوں کو ٹراماٹائز کیا گیا ہے؟چیف جسٹس کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیئےہے۔ سیاسی جماعت کے قائد کے خلاف ایسا آپریشن،  سیاستدانوں کو سوچنے پر مجبور کر دے گا۔