ایک نیوز: عطاء تارڑکا کہنا ہے کہ عمران خان عدالتی نوٹس کو بھی خاطر میں نہیں لائے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن بھی نااہل قرار دے چکا ہے۔توشہ خانہ کیس پیسوں کی جانچ پڑتال کا مقدمہ ہےعمران خان عدالتی نوٹس کو بھی خاطر میں نہیں لائے ہیں۔ لاہور کے زمان پارک کو نوگوایریا بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
زمان پارک میں مسلح جتھوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں پر حملے کئے ۔عمران کی پوری کوشش ہے کہ قانون ہاتھ میں لیکر عدالتی کارروائی سے بچا جائے۔ عمران خان چوری کا حساب دینے سے بچنے کیلئے بھونڈے ہتھکنڈوں کاسہارالےرہا ہے ۔زمان پارک میں سوچی سمجھی سازش کے تحت بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر عمران خان گاڑی میں بیٹھ کر کارکنوں کو اداروں کے خلاف اکسا رہا ہے ۔
عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں ، توشہ خانہ میں چوری کی ہے۔ عمران خان چور ہے ، رسیدیں پیش کرنا ہونگی۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر عمران خان کی ہدایت پر مسلح جتھوں نے پولیس پر حملہ کیا۔ عمران خان سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آج پھرعدالت سے بھاگنے کی کوشش میں ہے۔اسلام آباد پولیس پر عمران خان کے ساتھ آئے جتھوں کی جانب سے آنسو گیس پھینکی جارہی ہے۔ عمران خان بزدل آدمی ہے اس لئے قانون کاسامنا کرنے سے گھبراتا ہے۔تحریک انصاف عسکری ونگ کے ساتھ دہشت گرد جماعت بن چکی ہے۔ عمران خان لاہور سے مسلح جتھے لے کرآئے ہیں جو پولیس پر حملہ آور ہیں۔