ایک نیوز: عوامی خدمت کیلئے پاکستان آرمی ہر وقت سرگرمِ عمل ہے۔ پاک آرمی کی جانب سے بنیال کے رہائشی کو شدید بیماری کی حالت میں بذریعہ ہیلی کاپٹر فارورڈ ٹریٹمنٹ سنٹر بنیال کیمپ لایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان آرمی بارڈر کے دور دراز علاقوں میں سرحدوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے کاموں میں بھی مصروفِ عمل رہتی ہے۔اس ضمن میں فری میڈیکل کیمپس،سرجیکل اور حادثاتی ایمرجنسیز شامل ہیں۔
پاک آرمی کی جانب سے بنیال کے رہائشی غنی کو شدید بیماری کی حالت میں بذریعہ ہیلی کاپٹر فارورڈ ٹریٹمنٹ سنٹر بنیال کیمپ لایا گیا ہے۔ ایف ٹی سی میں موجود آرمی کے ڈاکٹرز نے ہنگامی بنیادوں پر غنی کا آپریشن کیا اور کامیاب آپریشن کے بعد غنی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ہسپتال تک بروقت رسائی اور اعلی طبی امداد ملنے پر غنی کے والدین اور علاقہ مکینوں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔