حکومت کا افغانستان کیلئے لگژری بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

Mar 18, 2023 | 16:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان اور افغانستان کےدرمیان مینی راستے پر سفر کرنے کیلئے لگژری بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا  گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے ساتھ زمینی راستے سے سفر کیلئے لگژری بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ مسافروں اور سامان کی کسٹمز و امیگریشن کلیئرنس کیلئے طورخم بارڈر پر انٹرنیشنل بس ٹرمینل قائم کیا جائے گا۔

 پاکستان کی وزارت مواصلات اور افغان وزارت مواصلات کے درمیان بس سروس کا باقاعدہ آغاز کرنے کیلئے بھی اصولی اتفاق ہوچکا ہےجس کیلئے دونوں ممالک اپنی اپنی حدود میںجلد انتظامات کو حتمی شکل دینگے۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان اور افغانستان کے درمیان زمینی راستے سے سفر کیلئے بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر میں دشواریوں کے باعث کیا گیا ہے۔  طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد سے ہوائی سفر میں دشواریاں آرہی تھیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاملات و مسائل کے حل کیلئے قائم افغانستان انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سیل کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان زمینی سفر کیلئے پشاور تا جلال آباد لگژری بس سروس شروع کی جائے گی۔ پاکستان کی وزارت موصلات اور افغان وزارت مواصلات کے درمیان معاملات طے پاگئے ہٰیں۔

دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ اف ریونیونےپاکستان سائیڈ پر بس سروس کیلئے طورخم بارڈر پر انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل کے قیام کا نوٹیفکیشن نمبری 346(I)/2023 جاری کردیا گیا۔  جس کے ذریعے 12فروری 1983 کو جاری کردہ ایس آر او نمبر 102(I)/1983 میں اہم ترامیم کردی گئی ہیں ۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل طورخم بارڈر پر بنیادی ہیلتھ یونٹ طورخم کے مد مقابل قائم کیا جائے گا جس کیلئے جگہ مختص کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مختص کردہ جگہ پر قائم کئے جانے والے اس انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل پر پشاور سے جلال آباد کے درمیان شروع ہونے والی لگژری بس کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں اور انکے سامان کی کسٹمز و امیگریشن کلیئرنس ہوا کرے گی۔

وزارت مواصلات کے حکام کا  کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پشاور تا جلال آباد پندرہ سے بیس سیٹوں پر مشتمل بس سروس شروع کی جائے گی جس کیلئے افغان حکام اپنی سائیڈ پر اس بس سروس کے لئے انتظامات مکمل کررہے ہیں۔ جس کے تحت جلال آباد میں انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل قائم کیا جارہا ہے اور افغانستان میں بس سروس اور مسافروں کے سامان کی سیکورٹی کی ذمہ داری افغان حکام کی ہوگی۔

افغانستان انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سیل کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے تحت پاکستان اپنی سائیڈ پر اس بس سروس کیلئے انتظامات کرنے جارہا ہے اور اسی کے تحت طورخم بارڈر پر انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل قائم کیا جارہا ہے۔

انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان آنے اور جانے والے مسافروں و ان کے سامان کی چیکنگ و دستاویزات کی چیکنگ کیلئے جدیدسہولیات و آلات پر مشتمل خصوصی چیکنگ ایریا تعمیر کیا جائے گا.  جہاں مسافروں اور سامان کی کسٹمز و امیگریشن کلیئرنس ہوا کرے گی ابتدائی طور پر پندرہ سے بیس سیٹوں پر مشتمل ایک بس چلائی جائے گی اس کے بعد اس میں اضافہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں