برطانوی یونیورسٹیوں میں بھی بھارت کے کشمیر میں مظالم کی گونج

برطانوی یونیورسٹیوں میں بھی بھارت کے کشمیر میں مظالم کی گونج

ایک نیوز: برطانوی یونیورسٹیوں میں بھی مودی حکومت کے کشمیر میں مظالم کی گونج ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔  ایمنسٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام برطانیہ کی ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی میں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سیمینار ہوا۔لندن سکول آف اکنامکس اور ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی سمیت7برطانوی تنظیموں کی طر ف سے مودی سرکار کی کشمیر میں مظالم اور آزادی صحافت پر کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی۔ 

سیمینار کا انعقادایمنسٹی انٹرنیشنل ایسٹ انگلیا یونیورسٹی کےصدر سید محمد حمزہ کے زیرِ اہتمام کیا گیا جو وہاں زیرِ تعلیم ہیں۔ صدرایمنسٹی انٹرنیشنل ایسٹ انگلیا یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر یوکرین اور فلسطینی تنازعے کی طرح سنگین ہے۔ عالمی برادری کو جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-18/news-1679137015-8037.mp4

سیمینار سے انڈیا ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کوارڈی نیٹر چیری برڈ، اور دیگر شرکاء  نے خطاب کیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کوارڈینیٹر  چیری برڈ  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور جتھہ انصاف مودی کے ہندوستان کی نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔ کشمیر میں تحریکِ آزادی کو دبانے کے لئے پیلٹ گن کا استعمال جبر و استبداد کی بدترین مثال ہے۔مودی نے ہندوستانی صحافت کا گلہ گھونٹ کر اسے آمریت کی طرف دھکیل دیا ہے۔  

شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بھی دہشتگردوں کی سر پرستی کر کے کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔