لاہور: 4 ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ شخص جاں بحق

Mar 18, 2023 | 15:37 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: لاہور،چوہنگ کےعلاقےمانووال میں 4 افراد نے فائرنگ کر کے 45 سالہ  شخص کو قتل کر دیا ۔ 

رپورٹ کے مطابق  45 سالہ عابد حسین کھوکھر اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ احسان علی سانی اور زمان علی زمانو نے فائرنگ کر کے عابد کو قتل کر دیا ۔  پولیس  کا کہنا ہے کہ مقتول عابد دونوں ملزمان کے خلاف ایک مقدمے میں گواہ تھا۔مقتول عابد کے بھائی  نثار کی  مدعیت میں ملزمان کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ میاں چنوں ،تھانہ صدر کی حدود موسیٰ ورک میں  پرانی دشمنی پر  پیشی سے واپس جاتے  دو سگے بھائی ملزمان کی فائرنگ سے   جاں بحق ہو گئے تھے۔ جاں بحق افراد پیشی سے واپس جارہے تھےکہ دونوں بھائیوں کو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ مقتولین کے بھائی نے ایک سال قبل ملزمان کے ایک فرد کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔   فائرنگ کرکے ملزمان فرار ہوگئے تھے۔ 

مزیدخبریں