زمان پارک میں پولیس آپریشن پر چودھری پرویز الٰہی کا رد عمل

زمان پارک میں پولیس آپریشن پر چودھری پرویز الٰہی کا رد عمل

ایک نیوز: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کی بھر پور مزمت کی گئی۔ 
رپورٹ کے مطابق چودھری پرویز الٰہی  کا کہناہے کہ زمان پارک میں عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑنا غیر قانونی ہے۔کارکنان پر شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں کا استعمال انتہائی افسوس نا ک ہے۔مین گیٹ توڑ کر گھر میں زبردستی گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔ 

 پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی نے بھی اس پر رد عمل دیا،  افتخار درانی کا کہنا ہےکہ لاہور ہائیکورٹ میں کل تحریک انصاف ، پولیس اور انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس میں علی محمد خان اور شبلی فراز کو مذاکرات کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ انکی غیر موجودگی میں پولیس نے زمان پارک پر حملہ کیا ہے۔ اس وقت گھر میں صرف خواتین اور ملازم موجود ہیں۔عمران خان سے سیاسی انتقام لینے کے خواہشمند چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کر رہے ہیں۔ ؎

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور میں عمران خان کے گھر پر بزدلانہ حملہ ہوا ہے۔ عمران خان کی اھلیہ بشریٰ بیگم جو ایک پردہ دار گھریلو خاتون ہیں چادر اور چاردیواری کے تمام اصول پامال کر کے پولیس گھر میں گھس گئے ہیں، انکو کسی عدالت کسی قانون کی پرواہ نہیں ہے۔ عمران خان کے گھر پر حملہ ریاستی دہشت گردی ہے۔ چادر اور چہاردیواری کی حرمت پامال کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے ہیں، ملک میں عدالتیں اور آئین معطل ہے انسانی حقوق پامال ہیں۔