وزیراعظم سے چیئرمین ایک نیوز ملک مدثر علی کی ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mar 18, 2023 | 15:12 PM

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایک نیوز ملک مدثر علی کی ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایک نیوز ملک مدثر علی کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم نے چیئرمین ایک نیوز ملک مدثر سے ان کے دادا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی۔ دوران ملاقات ملک کی معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ چیئرمین ایک نیوز ملک مدثر علی نے مشکل حالات میں حکومت کے عوامی ریلیف کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ 

مزیدخبریں