ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایک نیوز ملک مدثر علی کی ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایک نیوز ملک مدثر علی کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم نے چیئرمین ایک نیوز ملک مدثر سے ان کے دادا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی۔ دوران ملاقات ملک کی معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایک نیوز ملک مدثر علی کی ملاقات، وزیراعظم نے ملک مدثر علی سے ان کے دادا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا#pnn#malikmudassarali #pmshahbazsharif @CMShehbaz @pmln_org @Marriyum_A pic.twitter.com/lsNY33K1K0
— AIK News News (@pnnnewspk) March 18, 2023
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ چیئرمین ایک نیوز ملک مدثر علی نے مشکل حالات میں حکومت کے عوامی ریلیف کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔