سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی اور اہلخانہ کی پراپرٹی ، بینک اکاؤنٹس منجمد

Mar 18, 2023 | 14:57 PM

  ایک نیوز : ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی اور انکی فیملی کے ارکان کی تمام پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

  رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی اور اسکی فیملی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے 

 ذرائع کے مطابق عدالت نے راسخ الہی اور اس کی بیوی زہرہ الہی کی اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس  فریز کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔ عدالت نے مونس الہی کی بیوی تحریم الہی کے  اربوں روپے مالیت کے بنک اکاؤنٹس فریز کرنے کے آرڈر جاری کر دیے ۔

 عدالت نے مقدمہ میں شامل دیگر شریک ملزمان احمد فاران خان ، محمد رشید ، عامر سہیل اور ارشد اقبال کے بھی اربوں روپے مالیت کے بنک اکاؤنٹس و پراپرٹی فریز کرنے کے احکامات جاری کیے۔  جبکہ عدالت نے چوہدری برادارن کے فرنٹ مین قیصر اقبال بھٹی اور عابد احمد بھٹی کے بنک اکاؤنٹس بھی فریز کرنے کے احکامات بھی  جاری کیے۔ 

 عدالت نے تمام شریک ملزمان کی  تقریبا 10 ارب روپے مالیت کی 17420 کینال اراضی فریز کرنے کے احکامات جاری کیے۔  مجموعی طور پر   تمام شریک ملزمان کے تقریبا 22 بنک اکاؤنٹس فریز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔

 ذرایع کے مطابق ان تمام بنک اکاؤنٹس میں تقریبا ساڑے تین ارب روپے بھیجے گئے۔ ۔ کرپشن کا پیسہ مختلف بے نامی بنک اکاؤنٹس اور بے نامی کمپنیوں کے ذریعے لانڈر کیا گیا ۔ 

۔ گزشتہ دور حکومت میں کی گئی کرپشن  کو چوہدری فیملی نے اپنے مختلف فرنٹ مین کے ذریعے منی لانڈرنگ کر کے اربوں کی جائیدادیں بنائیں۔۔ تمام پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت فریز کیے گئےہیں۔ 

۔ عدالت نے تمام پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس ایف آئی اے کی درخواست اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر فریز کیے۔ ۔ یہ تمام پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس ان تمام ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات مکمل ہونے تک فریز رہیں گی۔

مزیدخبریں