سیاست دان بہادر ہوتے ہیں گرفتاری سے نہیں ڈرتے : مریم نواز

Mar 18, 2023 | 14:45 PM

 ایک نیوز : ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاست دان بہادر ہوتے ہیں، گرفتاری اور احتساب سے نہیں ڈرتے۔

  ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری اور احتساب سے صرف چور، ڈاکو اور دہشت گرد ڈرتے ہیں۔ گرفتاری سے زیادہ خوف اپنے مکروہ اعمال کا ہے! یہ سیدھا اعتراف ہے کہ مقدمات سچے ہیں۔

 سماجی رابطے کی سائٹ پر کی گئی ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں۔ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا، کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔

 انہوں نے ٹوئٹر پر مبینہ طور پر زمان پارک سے پولیس پر کئے جانے والے پٹرول بم حملے اور فائرنگ کی فوٹیج بھی شئیر کی ۔

 اسی طرح انہوں نے ٹوئٹر پر مبینہ طور برآمد کی جانے والی  اشیا کے حوالے سے بھی فوٹیج شئیر کی 

مزیدخبریں