ایک نیوز : ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاست دان بہادر ہوتے ہیں، گرفتاری اور احتساب سے نہیں ڈرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری اور احتساب سے صرف چور، ڈاکو اور دہشت گرد ڈرتے ہیں۔ گرفتاری سے زیادہ خوف اپنے مکروہ اعمال کا ہے! یہ سیدھا اعتراف ہے کہ مقدمات سچے ہیں۔
پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں۔ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا، کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔ pic.twitter.com/uXkL1wg7Gb
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023
سماجی رابطے کی سائٹ پر کی گئی ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں۔ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا، کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔
کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔ شرمناک! pic.twitter.com/S2uKSS4bEf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023
انہوں نے ٹوئٹر پر مبینہ طور پر زمان پارک سے پولیس پر کئے جانے والے پٹرول بم حملے اور فائرنگ کی فوٹیج بھی شئیر کی ۔
اسی طرح انہوں نے ٹوئٹر پر مبینہ طور برآمد کی جانے والی اشیا کے حوالے سے بھی فوٹیج شئیر کی
اب پتہ چلا کے جب سے اس دہشت گرد عمران کو زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا، تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے؟ لانے والے بھی اپنے بدترین انجام کو پہنچے، اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے۔ pic.twitter.com/j2zMI4b95u
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023